جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کے رکن پارلیمان اور آنجہانی رہنما نیلسن مینڈیلا کے پوتے زیویلیویل منڈیلا نے افریقی ممالک میں اسرائیل کے بڑھتے اثرو نفوذ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل براعظم پر اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے مقامی حکومتوں کے ساتھ تعلقات بنارہا ہے۔ اس سلسلے میں ہتھیاروں، جاسوسی کے نیٹ اور زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2022 ء میں سینیگال کے دارالحکومت فلسطین کے ساتھ افریقی یکجہتی کانفرنس میں 21 ممالک کی فوجی قیادت نے شرکت کی تھی۔
