English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کے نائب وزیر اعظم کا غیر ملکی تجارت،سرمایہ کاری کو مستحکم بنانے پر زور

القمر

بیجنگ:چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھن ہوانے وبا پر قابو پانے کے لئے اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ بیرونی تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی کارکردگی کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہو نے ان خیالات کا اظہار بیرونی تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے منعقدہ ٹیلی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی تجارتی اداروں کی پیداوار اورکام کو مستحکم کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنا ہو گی، آرڈرز اور منڈیوں کومحفوظ بنانے ،بیرونی تجارتی آمدورفت کے ہموار بہا،صنعتی اورسپلائی چین کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لئے ان کی مدد کرنا ہو گی۔

نائب وزیر اعظم کے مطابق تمام جگہوں کوبیرونی تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری کی خدمات کو بہتر بنانے ، کاروباری اداروں کی مشکلات کے حل کے لئے ان کی مدد اور ضروری اقدامات کرنے چا ہئیں۔

انہوں نے کھپت کو بڑھانے، گھریلو طلب میں اضافے اور اقتصادی سائیکل کو چلانے کے لئے کھپت کے کردار کو بھرپور بنانے پرزور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے