English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے،اٹارنی جنرل آف پاکستان 

القمر

 اسلام آباد:اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو ہٹانے جیسے معاملات پہلی بار نہیں ہوئے، گورنر پنجاب کو کابینہ ڈویژن ہٹا سکتی ہے، قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے۔ ایسے چیلنجز آتے رہتے ہیں

جن سے نبرد آزما ہونے کیلئے نیک نیتی اور قانون کے مطابق چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کو ئی ضد کرے تو اس کا کوئی علاج نہیں۔گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے پرنجی ٹی وی پر اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ قانون اور آئین میں ہمیشہ ترامیم کی گنجائش ہوتی ہے،

ترامیم تجربات کی روشنی میں کی جاتی ہیں، مستقبل میں رکاوٹوں سے بچنے کیلئے آئین کی تشریح اور ترامیم ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ معاملہ غلط ہو تو وجوہات بیان کرکے اسے واپس بھیجا جا سکتا ہے، اگر کو ئی ضد کرے تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ایک جماعت کی نہیں ، یہ مخلوط حکومت ہے جس میں ایک جماعت کے سوا سب جماعتیں شامل ہیں۔اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ہو تو یہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں، میرا اور آپ کا نقصان ہے،

ہمیں پاکستان  کے خلاف کام کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں سے ملک کومحفوظ رکھنا ہے۔ گورنر پنجاب کو کابینہ ڈویژن ہٹا سکتی ہے، قانون نے کابینہ ڈویژن کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار دیا ہے۔

وزیراعظم نے متعدد بار صدر پاکستان کو گورنر کو ہٹانے کا لکھا، ای سی ایل کے رولز میں تبدیلی کے بعد ہزاروں افراد کو ریلیف ملا، نواز شریف سمیت دیگر کی اپیلوں پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے