English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کندھکوٹ، پیرامیڈیکل ا سٹاف کی جانب سے احتجاج

القمر

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھ کوٹ پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بشیر احمد چاچڑ کو ہٹانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلع صدر علی حسن قنبرانی اور جنرل سیکرٹری قاضی اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بشیر احمد چاچڑ محکمہ صحت میں پرانے کام کرنے والے ملازمین کو تنگ کر کے ان کو ہٹا کر اپنے من پسند لوگوں کو اٹھا کر کام چلا رہا ہے۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنماؤں نے اسپتال کے گیٹ پر ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر ’’ہٹائو ہٹائو بشیر چاچڑ کو ہٹائو‘‘ کیخلاف زوردار نعرے بازی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے