ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماتلی،ڈی سی حیدرآباد ڈویژن کو چاول کی فصل روکنے کیلیے لیٹر جاری

ماتلی(نمائندہ جسارت)ڈائریکٹر لیفٹ بینک کینال ایریا واٹر بورڈ بدین غلام مجتبیٰ دھامرا کی جانب سے کمشنر حیدرآباد ڈویژن کو اکرم کینال کے کمانڈ ایریا میں دھان (چاول) کو روکنے کے لیے لیٹر جاری کر دیا۔ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ لیٹر NO:716/2022 میں لکھا ہے کہ اکرم کینال پیراننل کینال ہے جس سے ایک ہزار ایکٹر کے لیے 6 کیوسک پانی فراہم کیا جاتا ہے۔لیٹر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اکرم کینال کے پانی سے کم پانی سے خشک فصلیں کاشت کی جانی ہوتی ہیں۔لیٹر میں کمشنر حیدرآباد ڈویژن کو کہا گیا ہے کہ وہ ضلع حیدرآباد،ٹنڈو محمد خان اور بدین کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں آبادگاروں کو اکرم کینال کے پانی سے دھان (چاول) کی فصل کاشت نہ کرنے کا پابند بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں