English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

10لاکھ شامی پناہ گزین وطن واپسی کو تیاری ہیں ، ترکی

القمر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں موجود 10لاکھ شامی پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ ترک صدر نے بتایا کہ ترکی امدادی تنظیموں کے تعاون سے شام میں بنیادی ڈھانچے اور گھروں کی تعمیر پر کام کررہا ہے ،جس کی تکمیل کے بعد وہاں شامی پناہ گزینوں کو بسایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترکی میں مقیم 10لاکھ شامی مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس جانے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ 2016 ء کے بعد سے ترکی میں 30لاکھ 60ہزار سے زائد شامی شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ ترک اپوزیشن جماعتیں شروع ہی سے لاکھوں شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی کا مطالبہ کر رہی ہیں،تاہم صدر اردوان انہیں خطرات میں دھکیلنے کو رضامند نہیں ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ترکی میں شامی پناہ گزینوں کی موجودگی ملک پر معاشی بوجھ ہونے کے ساتھ سیاسی مسائل کا بھی باعث بن رہی ہے۔ دوسری جانب شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے یورپی یونین نے ایک کانفرنس کی میزبانی کی ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ یورپ کی دہلیز پر جنگ ہونے کے باوجود یونین دیگر دنیا کے دیگر تنازعات کو بھولی نہیں ہے۔ شام میں 11برس قبل شروع ہونے والی جنگ کے باعث ایک کروڑ 30لاکھ شامی شہری بے گھر ہو گئے تھے۔ان میں سے 50لاکھ 60ہزار شہریوں نے پڑوسی ملکوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

The post 10لاکھ شامی پناہ گزین وطن واپسی کو تیاری ہیں ، ترکی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے