ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نمائشی کرکٹ میچ یوٹیوبرز الیون نے جیت لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد میں فلڈ لائٹس مقابلوں میں پاکستان اسٹارز، یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور میڈیا واریئرز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ لیگ مقابلوں کے بعد پاکستان اسٹارز اور یو ٹیوبرز نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں یو ٹیوبرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 90 رنز اسکور کیے۔ ذاکر ملک نے 56 رنز بنائے۔ جواب میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان اسٹارز کی ٹیم صرف 35 رنز بناسکی۔ ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اور خرم منظور نے بھی پاکستان اسٹارز کی نمائندگی کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فاتح بنانے میں ناکام رہے۔ مہمان خصوصی کنگز بلڈرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اویس تھانوی کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ایسے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو قوم کو متحد کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں