ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ریفرنس، مریم نوازکے وکیل کی دلائل کیلئے مہلت طلب

اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس کیس میں دائردرخواست پرمریم نوازکے وکیل نے عدالت سے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نائب صدر مسلم لیگ ن کی مریم نواز کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے درخواست پرسماعت کی۔ نیب کے پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح عدالت پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی اطلاعات سے متعلق عدالت میں گفتگو ہوئی۔مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں نامزد ملزم نواز شریف کی وطن واپسی کی خبریں میڈیا میں سن رہے ہیں۔

وکیل مریم نواز نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس میں کتنی صداقت ہے جس پر نیب کے پراسیکیوٹر وسیم سجاد نے کہا کہ انہیں سب پتا ہے کہ نامزد ملزم نے کب وطن واپس آنا ہے،نیب پراسیکیوٹر کے ریمارکس پر عدالت میں قہقے لگے۔

وکیل قاضی مصباح نے درخواست پر دلائل دینے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا جس پر احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 30 مئی تک ملتوی کردی۔

مریم نواز نے مری اور چھانگلہ گلی کی جائیداد ضبطگی سے متعلق اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں