حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث منافع خور مافیا سرگرم ہوگئے۔دودھ مقررہ قیمت سے 43روپے زائدمیں فروخت ہورہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ آفندی ٹاؤن، پکا قلعہ، گاڑی کھاتہ، گول بلڈنگ، لیاقت کالونی، ہیرآباد میں دودھ فروشوں نے دودھ مہنگا فروخت کرنا شروع کردیا۔ ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں تماشائی بنی ہوئی ہیں جبکہ ضلعی پرائز کنٹرول کمیٹی نے دودھ کے نرخ 97روپے فی کلو مقرر کیے ہیں جس کے بعد مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔
