English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سکھرمیںپانی کا مسئلہ سنگین ہوچکا ہے، ارسلان شیخ

القمر

سکھر (آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان شیخ نے کہا ہے کہ سکھرمیںپانی کا مسئلہ سنگین ہوچکا ہے، بلین روپے کے فنڈز کی اشد ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سے اسکیم منظور کرالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ارسلان شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے سکھر شہر میں 49 غیر فعال فلٹر پلانٹ میں سے 45 فلٹر پلانٹ فعال کیے ہیں جن کی 65 ایم جی ڈی پانی کیپسٹی ہے اور ان میں پبلک ہیلتھ والے 28 فلٹر بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واٹر فلٹر کی دیکھ بھال کے لیے ٹھیکیداروں کو پابند کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ واٹر سپلائی اور ڈرینیج کی میگا اسکیم کا کام مکمل ہوگیا ہے پانڈز بن جائے تو اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے