English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

القمر

لاہور( آن لائن )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر مریم نواز کو سکیورٹی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔مریم نواز کو پولیس کی سکیورٹی کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کی سکیورٹی بھی دی جائے گی۔مریم نواز کو اسلام آباد میں وفاقی پولیس اور رینجرز کی سکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے اضلاع میں متعلقہ پولیس سکیورٹی فراہم کرے گی، مریم نواز کی رہائش گاہوں پر بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے