English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھوٹ اورپروپیگنڈے کوپاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گے،امریکا

القمر

واشنگٹن: امریکا نے پی ٹی آئی چےئرمےن عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات پروپیگنڈا، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

جھوٹ اورپروپیگنڈے کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے نہیں آنے دیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

جھوٹ، پروپیگنڈے اورڈس انفارمیشن کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے آنے نہیں دیں گے۔ترجمان محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فوری طور پر پاکستانی حکام سے کسی شیڈول ملاقات کا علم نہیں تاہم امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے 6 مئی کو پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹوزرداری سے فون پربات کی اوردونوں ممالک کے 75 سالہ تعلقات مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماو¿ں نے افغانستان میں استحکام اوردہشتگردی کیخلاف مشترکہ اقدامات، دہشتگردی، تجارت، ماحولیات، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے