English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپورٹس بورڈ میں سفارشی بھرتیاں ، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

القمر

پشاور(جسارت نیوز)کھیلوں سے وابستہ افراد نے ضم اضلاع کے اسپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ہونیوالی غیر قانونی بھرتیوں سمیت متعدد منصوبے کاغذوں میں ہونے اور سابقہ ڈائریکٹر کے نیب سے پلی بارگینگ کا مطالبہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران سے کیا ہے اور کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور یہ سب کچھ ضم ہونے کے بعد بھی جاری ہے ۔ انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے چیئرمین ہلال الرحمان کی جانب سے قبائلی اضلاع میں جاری منصوبوں میں خرد برد کا نوٹس لینے اور اس بارے میں نیب کے سربراہ کو طلب کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے ضم اضلاع کے اسپورٹس ڈائریکٹریٹ میں بوائز اسکائوٹس کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا اور یہ سب کچھ ملی بھگت کیاگیا اسی طرح متعدد ایسی آسامیاں جس کے انٹرویو ز کیلئے کم از کم 5 افراد کی فہرست ہونی چاہیے تھی مگر صرف مخصوص افراد کو جن کی متعلقہ کھیلوں میں کوئی تجربہ بھی نہیں انہیں لاکر انتظامی عہدوں پر بٹھا دیا گیا ہے۔کھیلوں سے وابستہ افراد کے مطابق سفارش اور سیاسی بنیادوں پربھرتی کیے جانیوالے افراد کا یہ حال ہے کہ انہوں نے 5 ہزار روپے کی سائیکل کارخانو مارکیٹ سے خرید کرسرکار کو50ہزار میں غیر ملکی سائیکل دکھا کر فنڈز حاصل کیے گئے جس کی انکوائری کے احکامات موجودہ کمشنر پشاور جو اس وقت فاٹا میں تعینات تھے مگر پھر سائیکل بھی غائب کردیے گئے اور کروڑوں کی انکوائری روک دی گئی ،متعلقہ افراد کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے متعدد ترقیاتی منصوبے قبائلی علاقوں میں جاری تھے ، ضم ہونے کے بعد بھی جاری ہے کیونکہ متعدد ڈائریکٹرز نے نیب سے پلی بارگنگ کرکے اپنی جان چھڑائی ہے ۔انہوں نے اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے چیئرمین ہلال الرحمان سے بھی نوٹس لینے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کرنے سمیت ان کے اثاثوں کی تحقیقات کی بھی مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے