لندن (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوارسمجھا جارہا ہے جبکہ اس دوڑ میں گیری کرسٹن اور کالنگ ووڈ بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں کیونکہ انہیں اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے۔فروری میں ہونی والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کرس سلورووڈ نے اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد پال کالنگ ووڈ کو نگراں کوچ کے طور مقرر کیا گیا تھا۔بعد ازاں انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور وائٹ بال کوچز کے لیے الگ الگ درخواستیں طلب کی تھیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 40 سالہ میک کولم جو اس وقت انڈین پریمئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ منسلک ہیں، وہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کوچ کے عہدے کے خواہشمند ہیں جبکہ اسی ہفتے ان کا اعلان بھی متوقع ہے۔اس عہدے کی دوڑ میں جنوبی افریقا اوربھارت کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی شامل ہیں جبکہ کالنگ ووڈ کو بھی امیدوار سمجھا جارہا ہے۔
