ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی شام میں کارروائی ، 80کروڑ ڈالر امریکی امداد کا اعلان

دمشق: شام کے صوبے قنیطرہ میں اسرائیلی میزائل حملے کے دوران لگی آگ کو بجھایا جارہا ہے

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے شام کے جنوبی صوبے قنیطرہ پر میزائل حملہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دیہی علاقے میں ہونے والے حملے میں حزب اللہ ملیشیا کے زیر استعمال ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی مبصر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق کارروائی میں صرف مادی نقصان ہوا۔ ادھر اسرائیلی فوج نے کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کئی برس سے شام میں حملے کر رہا ہے،تاہم صہیونی حکومت بہت کم ان حملوں کا اعتراف کرتی ہے ۔ انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق چند روز قبل دارالحکومت دمشق کے اطراف ہونے والے اسرائیلی حملے میں 9 افراد مارے گئے تھے جن میں 5 اسدی فوجی تھے۔ شامی سرکاری میڈیا میں ہلاکتوں کی تعداد 4 اہل کاروں تک محدود رکھی گئی تھی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے لیے انسانی امداد کی اب تک کی سب سے بڑی رقم 80کروڑ ڈالر کے پیکیج کا اعلان کردیا۔ شام سے متعلق برسلز میں چھٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہ امریکا شام میں جنگ کے متاثرین کی مدد جاری رکھنے کے لیے شامی عوام کو 80کروڑ ڈالر سے زیادہ کی انسانی امداد فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ 10 سال سے جاری ہے اور شامی شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہے اور لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں