English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی ہوائی اڈے پر خوف پھیلانے پر 9افراد گرفتار

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل میں حکام نے بن گورین ہوائی اڈے پر 9 افراد کو خوف پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بن گورین ائرپورٹ پر طیارہ حادثے کی تصاویر دکھا کر لوگوں کو ڈرارہے تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی حرکت کے نتیجے میں طیارے میں سوار ہونے والے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور روانگی میں کئی گھنٹے کی تاخیرہوئی ۔ واقعہ اناطولو مسافرطیارے کے تل ابیب سے استنبول کے لیے اڑان بھرنے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ اسرائیلی پولیس نے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے اور اس کے پس پردہ دہشت گردی کے امکان کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 2ہفتے کے دوران میں بن گورین ہوائی اڈے پراس طرح خوف وہراس پھیلنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے پہلے 28اپریل کو ہوائی اڈے کے سیکورٹی عملے کو ایک امریکی خاندان کے سامان میں ناکارہ بم کا ہوا خول ملا تھا،جس کے بعد ہوائی اڈے کے ہال میں خوف و ہراس اور افراتفری مچ گئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے