صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی حکام نے خبردار کیا ہے کہ بحیرئہ احمر میں کھڑے آئل ٹینکر سے تیل رسنے کی صورت میں سمندر آلودہ ہونے کا خطرہ ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مخیر ممالک نے یمن میں ایک پرانے آئل ٹینکر سے تیل کے رساؤ کو روکنے کے لیے 3کروڑ ڈالر کی امداد مہیا کرنے کا عہد کیا ہے،جس کے ذریعے جہاز کی مرمت کی جائے گی۔ خطرہ ہے کہ یمنی ساحلی علاقے میں لنگر انداز ٹینکر سے تیل بہ کر سمندر کے پانی میں مل سکتا ہے، جو ایک نئی تباہی کا باعث ہو گا۔ 45سالہ پرانے اس ٹینکر کے حوثی باغیوں کے قبضے میں جانے کے بعد اس کی حالت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔