پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا میں کورونا وائرس کی تصدیق کے ایک دن بعد ہی 6افردا ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 87ہزار 800افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔جمعہ کے روز صدر کم جونگ ان نے وبائی امراض کی روک تھام کے قومی مرکز کا دورہ کیا ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وبا پھیلنے کی صورت میں شمالی کوریا کا کمزور طبی نظام اس پر قابو پانے کا متحمل نہیں ہے۔ ملک کی ڈھائی کروڑ آبادی نے ویکسین نہیں لی۔ شمالی کوریا نے عالمی ویکسین پروگرام کوویکس اور چین کے سائینوویک بایو ٹیک سے ویکسین لینے سے منع کردیا تھا۔