English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کرانے یا برے حادثے کا شکار ہونا فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں، شیخ رشید

القمر

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ پاکستان کی سیاست کی ایک تاریخ ہے ،شیر علی نے رانا ثنااللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل قرار دیا ہے لیکن تمام ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثنااللہ پر منشیات فروشی کی پندرہ شہادتوں کا بیان عدالتوں میں داخل کرایا ہے، لیکن اسے فرد جرم نہیں لگنے دی۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر علی رانا ثنااللہ کا 22 افراد کا اجرتی قاتل قرار دیا ہے لیکن تمام ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثنااللہ پر منشیات فروشی کی پندرہ شہادتوں کا بیان عدالتوں میں داخل کرایا ہے، لیکن اسے فرد جرم نہیں لگنے دی۔

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ آج سہ پہر تین بجے سرینا ہوٹل فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا اور شام کو دھوبی گھاٹ کے جلسے سے خطاب بھی کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے