ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں نسل پرست نوجوان کی سیاہ فام افراد پر اندھا دھند فائرنگ، 10 ہلاک

نیو یارک: امریکی ریاست نیویارک کی سپر مارکیٹ میں سفید فام نسل پرست نوجوان نے فائرنگ کر کے 10 سیاہ فام افراد کو ہلاک کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم سفید فام نوجوان نے خریداری میں مصروف سیاہ فام افراد پر نامناسب جملے کسے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کرنے والا نوجوان فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا اور اس کی بندوق پر بھی نسل پرستانہ الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تھا۔

پولیس جائے واقعہ پہنچی تو حملہ آور نے بندوق اپنی گردن پر رکھ کر خود کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔ پولیس افسران نے نوجوان سے گفتگو کے دوران اسے گرفتاری دینے پر قائل کرلیا۔ تفتیش کے دوران نوجوان کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی ہے، نوجوان بروم کمیونیٹی کالج کا طالب علم ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں