ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی حالات آپ خطرناک حد تک لے کر گئے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اللہ کی شان ہے اسد عمر معیشت کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی حالات آپ خطرناک حد تک لے کر گئے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے بیان میں کہا کہ جب ہم نے حکومت چھوڑی تو پاکستان گندم ،چینی برآمد کر رہا تھا،اسد عمر، آپ کی حکومت نے چینی، گندم کی درآمد شروع کر دی، پی ٹی آئی حکومت میں 1983- 84 کے بعد کپاس کی سب سے کم پیداوار ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے 71 سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد لیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سب سے زیادہ درآمدات تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں