ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آندرے رسل انڈین پریمیر لیگ میں 2 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں جکہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سن رائزرز حیدر آبادکے خلاف مہاراشٹر کرکٹ ایسوی ایشن اسٹیڈیم ، پونہ میں14 مئی 2022 کو کھیلے گئے میچ میں اپنی آئوٹ ہوئے بغیر 49رنز کی اننگ کے دوران ایسا کیا۔ وہ48 منٹ میں28 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے یہ رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
اس میچ کے اختتام تک دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے جو97 میچ کھیلے انکی 81 اننگوں میں30.75کی اوسط اور179.17 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دس نصف سنچریوں کی مدد سے2030 رنز بنائے تھے۔ وہ چار مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر88 رنز ہے جو انہوں نے چنئی سپر کنگز کے خلاف چنئی میں10 اپریل2018 کو36گیندوں پر ایک چوکے اور گیارہ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز د کوپانچ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے انڈین پریمیر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹلز کی جانب سے میچ کھیلے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں دو ہزار سے زیادہ رن بنانے والے آندرے رسل7 4 ویں کھلاڑیوں ہیں ۔ انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے90 میچوں میں1972 رنز اور دہلی کیپٹلز کے لئے سات میچوں میں58 رنز بنائے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزازبھارت سے تعلق رکھنے والے رائل چیلنجرز بنگلور کے ورات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے2008 سے اب تک جو220 میچ کھیلے ہیں انکی212 اننگوں میں36.21 کی اوسط اور 129.26 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ سنچریوں اور43 نصف سنچریوں کی مدد سے 6519 رنز بنائے ہیں۔ وہ نو مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 113 رنز ہے جو انہوں نے بنگلور میں18 مئی2016 کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف50 گیندوں پر12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میںائل چیلنجرز بنگلور ڈکورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت 82 رنز سے فاتح رہی تھی۔
شیکھر دھون نے 2013 سے اب تک جو 204میچ کھیلے ہیں انکی203اننگوں میں35.14 کی اوسط اور126.39 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور 47نصف سنچریوں کی مدد سے6186 رنز بنائے ہیں۔ وہ دس مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر106 رنز ہے جو انہوں نے دوبئی میں20 اکتوبر 2020 کو دہلی ڈیرڈیولز کی جانب سے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 61 گیندوں پر12چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میںکنگز الیون پنجاب نے پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
ٖڈیوڈ وارنر انڈین پریمیر لیگ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2009 سے اب تک جو160 میچ کھیلے ہیں انکی160اننگوں میں42.57 کی اوسط اور140.80 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چار سنچریوں اور 55نصف سنچریوں کی مدد سے 5876 رنز بنائے ہیں۔ وہ آٹھ مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 126 رنز ہے جو انہوں نے حیدرآباد میں30 اپریل 2017 کوسن رائزرز حیدرآبادکی جانب سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 80 منٹ میں59 گیندوں پردس چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میںسن رائزرز حیدرآباد نے 48 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔
