English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رافیل ندال کی انجری کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک

القمر

پیرس(جسارت نیوز)معروف ٹینس کھلاڑی رافیل ندال پاوں کی چوٹ لگنے کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔رافیل ندال 14 ویں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کی خواہش رکھتے تھے مگر ان کی یہ خواہش شاید پاں کی انجری کے باعث پوری نہیں ہو پائے گی۔ 21بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نے چوٹ کی وجہ سے پچھلے سیزن کا ایک بڑا حصہ کھو دیا اور کہا کہ انہیں اب بھی پاں کی انجری سے مکمل طور پر نجات نہیں ملی ہے۔گزشتہ روز اٹالین اوپن میں ڈینس شاپووالوف کے خلاف میچ میں بھی وہ تکلیف کا شکار تھے اور اسی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔رافیل نڈال نے میچ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ میں ایک کھلاڑی ہوں جو انجری کے ساتھ جی رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔رافیل ندال نے کہا کہ بدقسمتی سے، میرا دن بہ دن مشکل ہے اور ایمانداری سے میں اس انجری کے ساتھ بھی سخت کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مایوس کن ہو سکتا ہے کہ بہت دنوں تک میں صحیح طریقے سے مشق نہیں کر پا رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے