English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا : سیاحوں سے بھری بس کھمبے سے ٹکرا گئی‘ 14 افرا د ہلاک

القمر
جکارتا: انڈونیشیا میں کھمبے سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہونے والی بس

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بل بورڈ کے کھمبے سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں معروف تفریح گاہ ڈینگ پلوٹو سے واپسی پر ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی اور بس بل بورڈ کے کھمبے سے جاٹکرائی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے ،جس کے تناظر میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ متاثرین میں غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے