English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سجاس اسپورٹس کمیونٹی کے لیے اچھی ایسوسی ایشن ہے، سیکریٹری اسپورٹس

القمر

کراچی : اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے جوائنٹ سیکریٹری اصغر عظیم کے ہمراہ سیکریٹری محکمے کھیل ونوجوانان امور حکومت سندھ اختر عنایت بھرگری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،

اس موقع پر کھیلوں کی ترقی کیلئے سجاس اور محکمہ کھیل میں ہم آہنگی اور رابطوں کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا،سیکریٹری اسپورٹس کا کہنا تھا کہ سجاس کی گزشتہ کئی سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے ، اس جیسی متحرک اور اسپورٹس کمیونٹی کے لئے ویلفیئر کرنے والی ایسوسی ایشن پورے پاکستان میں دکھائی نہیں دیتی،

سجاس کا اپنے ممبران کیلئے مختلف کھیلوں کے ورکشاپس کا انعقاد اچھا اقدام ہے ، اس سے معلومات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے صحافیوں کو سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں ، سیکریٹری سجاس کا کہنا تھا کہ

سجاس انفرادیت کے بجائے اجتماعی کام کرنے پر یقین رکھتی ہے وقت کے ساتھ سجاس اور محکمہ کھیل کے درمیان روابط مزید بہتر ہونگے، اس موقع پر شاہد عثمان ساٹی نے سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اخترعنایت بھرگری اور ان کے پی ایس نعمان وحید کو سجاس کی یادگاری شیلڈ پیش کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے