English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کا افغانستان میں سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ

القمر

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے جس کے لیے ایک خصوصی مشن بھی حالات کا جائزہ لینے کابل گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کی بحالی پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور ابتدائی طور پر افغان اہلکار ہی سفارت خانے میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم ورکنگ انوائرمنٹ، امن و امان کی صورت حال اور سفارت خانے کے تحفظ سے متعلق زمینی حقائق کا جائزہ لینے کابل بھی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی سینئر سطح کے سفارت کاروں کو بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے البتہ ابھی صرف مقامی اہلکار سفارت خانے میں فرائض انجام دیں گے تاہم ضرورت پڑنے پر قونصلر کی خدمات تک توسیع کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ برس اگست کے وسط میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے