ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے لنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی،سیریز کا آغاز 24 مئی سے کراچی میں ہوگا

کراچی:پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں ہوگا۔ سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کی خواتین کرکٹرز 21 مئی سے تین روزہ کیمپ کے دوران نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گی۔

میڈیا کوریج کا شیڈول:ہفتہ، 21 مئی: صبح 10 تا دوپہر 1 بجے تک: دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشنز دوپہر 1 بجے: سری لنکا خواتین ٹیم کی کپتان کی ساؤتھ اینڈ کلب میڈیا لاؤنج میں میڈیا ٹاک اتوار، 22 مئی:صبح 10 تا دوپہر 1 بجے تک: دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشنز دوپہر 12:30 بجے:پاکستان اسکواڈ کی ایک رکن کی ساؤتھ اینڈ کلب میڈیا لاؤنج میں میڈیا ٹاک

پیر، 23 مئی:صبح 9:45 بجے:ٹی ٹونٹی ویمنز انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی صبح 10 تا دوپہر 1 بجے تک: دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشنز دوپہر 1 بجے:پاکستان اورسری لنکا ویمنز ٹیموں کی کپتان /کوچز کی میڈیا لاؤنج میں پریس کانفرنس ہوگی، سیریز میں شامل تینوں میچزدوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ میچ کا ٹاس دوپہر 1:30 بجے ہوگا۔ پی سی بی ان میچز کی ایکشن تصاویر، میچ رپورٹس اورکھلاڑیوں کے ویڈیوانٹرویوز ( صرف ادارتی مقاصد کے لئے) فراہم کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں