ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ

اسلا م آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے ۔

عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے جس کے لیے سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک دوحہ میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ابھی تکنیکی سطح کے مذاکرات ہیں جو 23مئی تک جاری رہیں گے جبکہ ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ ترمطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کے لیے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا بتاناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں