ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی سی اے انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انڈر 19 ٹورنامنٹ کے لیے بلوچستان، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن، سندھ اور سدرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 93 اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ پچاس اوورز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 21 مئی سے 4 جون تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈز میں وہ کھلاڑی شامل ہیں جو یکم ستمبر 2003 کو یا اس کے بعد یا یکم ستمبر 2007 سے پہلے پیدا ہوئے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرے گا، جس میں عمدہ کارکردگی کی بدولت انہیں پی سی بی انڈر 19 تھری ڈے اور انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان جونیئر لیگ میں جگہ بنانا بھی شامل ہے۔تمام اسکواڈز کا انتخاب اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر کیاگیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں