ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے دوسری سمری صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کے لیے دوسری سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی نئی سمری میں بھی شیخ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمان ہی موزوں شخصیت ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت 31 مئی تک گورنر کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت نے گزشتہ روز وزیراعظم کو سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے سے متعلق سمری پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی جبکہ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو جوابی خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بلیغ الرحمان ہی نئے گورنر پنجاب ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں