ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے

پیرس(جسارت نیوز)فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے، 23سالہ مباپے نے مزید 3سال کیلئے پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ سائن کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 4ملین پاونڈز ملیں گے، سالانہ 48ملین پاونڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالر بن جائیں گے۔پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے مباپے نے اسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرائی ہے۔دوسری جانب کلیان مباپے کی پی ایس جی سے ڈیل پر یورپی فٹبال میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، اسپینش لیگ لالیگا نے فرانسسی کلب کیخلاف باضابطہ شکایت کردی۔لالیگا کے مطابق پچھلے دو سال کے دوران خسارہ ظاہر کرنے والا کلب ایک پلیئر کو اتنی رقم کیسے دے سکتا ہے۔لا لیگا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس جی نے فٹبال کی حفاظت کیلئے قائم قوانین کیخلاف ورزی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں