لاہور(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی بننا ہے۔تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر توجہ ویسٹ انڈیز کی سیریز پر ہے اور جس طرح سے ہماری تیاری چل رہی ہے، ہم کیمپ میں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں، مقصد آئندہ سیریز میں ٹاپ اسکورر بننا اور زیادہ رنز بنانا ہے۔