ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی کو پاک چین تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،بلاول

گوانگڑو(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرخارجہ بلاول زرداری نے کہاہے کہ کسی کو بھی پاک تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔چینی ہم منصب وانگ یی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیرخارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے، شاندار میزبانی پر چین کا شکر گزار ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس پر ہم چین کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم اور پاکستانی قوم کی جانب سے چین کے لیے نیک خواہشات لایا ہوں۔ وزیرخارجہ نے یہ بھئی کہا کہ پاکستان چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے، چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے، پاکستان چین دوستی نہ صر ف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ضروری ہے، پاکستان چین کے ساتھ دوستانہ اور اسٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔بلاول نے مزیدکہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں