ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی وفاقی حکومت اور پیرا کو نوٹس جاری، جواب طلب

لاہور: لاہورہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت اور پیرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما اسحاق ڈار کے میڈیا بیانات پر پابندی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل اظہر صدیق کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اور پیرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ اسحاق ڈارعدالتی مفرورہیں اور میڈیا اور ٹی وی چینل ان کے بیانات چلارہا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ان کیبیانات پرپابندی کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں