ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے لانگ مارچ پر قانون اپنا راستہ لے گا،احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر  برائے منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ پر کوئی غیر قانونی کام ہوا تو قانون اپنا راستہ لے گا،عمران نیازی انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک منصوبے کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا گیا، عمران نیازی اور ان کی نالائق کابینہ کو حساب دینا ہے، عمران خان کی سیاست پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے،گزشتہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ غریب دشمن معاہدہ کر گئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اس بوجھ کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں، جب آئی ایم ایف سے حتمی معاہدہ ہوگا عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا،ملک میں الیکشن کرانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کی قیادت نے الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ کرنا ہے، ،ہمیں تہذیبوں کے ٹکرائو کے بجائے تہذیبوں میں ہم آہنگی کیلئے کام کرنا ہوگا، ہمارے نوجوانوں کو غلط رجحانات اور تصورات دیئے جا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ شہریوں اور اداروں میں بداعتمادی پیدا کرنا ،قومی اداروں کی قیادت کی کردار کشی پیدا کرنا وہ ٹولز ہیں جو ہائبرڈ وارز میں دشمن استعمال کرتے ہیں، عمران خان دو ہزار چودہ سے ملک میں پولرائزیشن پھیلانے کی کوشش کر کے اداروں کے درمیان خلیج کی کوشش کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں