ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طاہر القادری نے عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

ٹورنٹو: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے ۔

ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاون متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا، اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔

طاہر القادری نے اپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھاکہ نیوٹرل رہنے کا کہنے والے اب نیوٹرل رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں