ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کس بات کا شہید ؟ کیا پولیس والے ڈاکو پکڑنے گئے تھے،پرویز الہیٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کے اہلکار کی شہادت پر کہا ہے کہ کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ قومی سطح پر الیکشن ہو، ہم عمران خان کے ساتھ آن بورڈ ہیں، ان کے ساتھ ہیں‘ عمران خان نے بہت سوچ سمجھ کر یہ پروگرام بنایا ہے۔اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کل رات ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ کس بات کا شہید؟ کیا ڈاکو پکڑنے گئے تھے؟ کسی کوکیا پتہ اس کے گھر آنے والا چور ہے یا ڈاکو یا پھر کوئی اور۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر میں بہن، بیٹی، بہو اور بیوی ہو اور کوئی دروازہ توڑ کر آجائے تو انسان کیا سمجھے گا؟ یہی سمجھے گا کہ ڈاکوآگئے، ڈاکوؤں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہی اس کے ساتھ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں