English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولیس کی حماد اظہر کو گرفتار کرنے کی کوشش

القمر

لاہور: پولیس کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ مختلف قافلوں کی صورت میں لاہور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے جس میں سے ایک قافلے کی قیادت سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کر رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے راوی پل کے قریب حماد اظہر کے قافلے کو روکا گیا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی جس پر پولیس انہیں حراست میں لینے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے بتی چوک کے قریب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر بھی لاٹھی چارج کیا گیا تھا جس میں ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے