English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

القمر

لاہور: لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ برآمد شدہ اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، درجنوں پستول اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چودھری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھی کہ بھاری تعداد میں اسلحہ لاہور لایا جا رہا ہے، کل رات موٹروے کے قریب گاڑیوں کا تعاقب کیا گیا جن میں اسلحہ تھا، گاڑیاں ایک نجی سوسائٹی میں جاکر بجاش نیازی کے گھر رکیں، پولیس پہنچی تو ملزمان فرار ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لی تو بڑی تعداد میں اسلحہ ملا، یہ اسلحہ لانگ مارچ کیلئے استعمال ہونا تھا، فرار ملزموں کو جلد پکڑ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے