انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے فلسطین تنازع کے پر امن حل میں مدد ملے گی۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک نے بہت سے شعبوں میں تعلقات کو دوبارہ مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
