English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق فاسٹ باؤلر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

القمر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا اور وہ دورہ زمبابوے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

عمر گل کو اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں بطور باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا اور متحدہ عرب امارات میں اپریل سے ٹریننگ جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سابق باؤلر نے ہماری قومی ٹیم کے باؤلرز کے ساتھ کام کیا اور ان کی ضرورت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مستقل طور پر باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

افغانستان کی کرکٹ دورہ زمبابوے کے لیے روانہ ہوچکی ہے جہاں ورلٹ کپ سپر لیگ پر مشتمل 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے علاوہ 3 ٹی20 میچز کھیلے۔

زمبابوے اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 4 جون سے 14 جون کے درمیان ہرارے میں میچز کھیلے جائیں گے۔

عمرگل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر 237 بین الاقوامی میچز کھیلے اور 427 وکٹیں حاصل کیں اور کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے کامیاب ترین باؤلرز میں سے ایک تصور کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر ٹی20 کرکٹ میں کامیاب باؤلر سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان نے اپریل کے اوائل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور سابق فاسٹ باؤلر عمر گل کو بالترتیب بیٹنگ اور باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا تھا کہ ٹیم کا متحدہ عرب امارات میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے جس کے لیے یونس خان اور عمر گل کو کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان کا کہنا تھا کہ ‘یونس خان اور عمر گل کے پاس بین الاقوامی کرکٹ وسیع تجربہ ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے لڑکے بیٹنگ اور باؤلنگ کے شعبوں میں جو مسائل ہیں اس پر قابو پالیں گے’۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے