English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان 6 لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں الیکشن کی تاریخ دیں گے ، راناثنااللہ

القمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ،مولانا اسد محمود اور قمر زمان کائرہ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان 6 لاکھ لوگ بھی اسلام آباد لے آئیں توالیکشن تاریخ دے دیں گے، عمران خان 30 لاکھ تو کیا 6 لاکھ افراد بھی نہیں لاسکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پھریہ طے ہوجائے گا جو 6 لاکھ افراد اسلام آباد لے آئے، اسے الیکشن کی تاریخ دے دیں، عمران خان 6 دن میں تیاری کریں اور 6 لاکھ لوگ لیکرآئیں، عمران خان یقین دہانی کر ائیں کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کے سہارا لیے بغیر لوگ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کی عدالت، حکومت اور ہر فیصلہ کرانا چاہتے ہیں، عمران خان ہمیں بلیک کررہے ہیں، ہر بات پر ڈیڈ لائن اور دھمکی دیتے ہیں، مظاہرین کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہم نے اقدامات کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے