ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے سسیلین مافیا اور زرداری کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، سابق گورنرپنجاب

لاہور: سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سسیلین مافیا اور آصف زرداری کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ اپنے آقاں کے حکم پر قوم اور ملکی اداروں میں تصادم چاہتی تھی، پی ٹی آئی کی قیادت نے محب وطن ذمہ دار لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بیرونی سازش کے تمام سہولت کار عادی مجرم ، سزا یافتہ اور انھیں ضمانتوں پر رہا کروا کر اقتدار پر مسلط کیا گیا ہے۔ عمران خان سے خوفزدہ لوگ جان لیں آج وہ ایک فرد نہیں پاکستانی نوجوانوں کی سوچ کا نام ہیں۔ قوم نے جان لیا پہچان لیا ہے کہ مخلص، دلیر اور محب وطن لیڈر ایک ہی ہے۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ بیرونی سازش کے سہولت کار بے نقاب ہو چکے اور ان کے مکروہ چہرے قوم کبھی نہیں بھولیں گے، جمہوریت کے دعویداروں نے خود جمہوریت کو بدنام کر دیا، نہتے اور پرامن شہریوں کو فسطائیت کا نشانہ بنانے میں ن لیگ اور پی پی پی نے بدترین آمرانہ رویہ دکھایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں