ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد

ریاض: سعودی حکومت نے اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ جانے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ امن عامہ نے بتایاکہ مکہ مکرمہ میں داخل ہونےکے خواہشمند تمام افراد کو سکیورٹی کنٹرول سینٹرز پر روکا جائےگا اور جن کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہوں گی انہیں واپس کردیا جائےگا۔

سعودی حکام کے مطابق دیگر شہروں سے آنے والے صرف ان افرادکو مکہ مکرمہ میں داخلےکی اجازت ہوگی جن کے پاس عمرہ یا حج اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں سے جاری ہونے والا اجازت نامہ ہوگا جس سے ثابت ہوتا ہوکہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا اقامہ مکہ مکرمہ سے جاری شدہ ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے یہ پابندی رواں سال ہونے والے حج کے انتظامات کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت حج کے ایام میں کسی بھی سعودی شہری یا وہاں مقیم غیر ملکی کو بغیر اجازت نامے کے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

محکمہ امن عامہ نے تاکید کی کہ جو سعودی شہری یاغیر ملکی اس سال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں وہ معروف طریقے کے مطابق اجازت نامہ حاصل کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں