ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

70 سال سے تکبیر اولی کے ساتھ باجماعت نماز ادا کرنے والے الشیخ عبدالوھاب چل بسے

مکہ مکرمہ :مسجد حرام میں نماز اورعبادت کی ادائی کا شرف کم کم مسلمانوں کو ملتا ہے مگر بعض ایسے خوش نصیب فرزندان توحید بھی ہیں جن کی پوری زندگی حرم مکی میں عبادت و ریاضت میں بسرہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مکہ معظمہ کے الشیخ محمد بن عبد الوہاب آل الشیخ بھی انہی خوش نصیبوں میں سے ایک تھے جو70 سال سے ہرنماز تکبیر اولی کے ساتھ امام کے ساتھ با جماعت ادا کرتے تھے۔ الشیخ محمد بن عبدالوھاب گذشتہ روز خالق حقیقی سےجا ملے۔الشیخ عبدالوھاب خود ایک عالم دین بھی تھے۔

ان کی وفات پر سعودی علما کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم ان خوش قسمت مسلمانوں میں شامل تھے جن کی زندگی حرم مکی میں عبادت وریاضت میں گذری۔مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کی شام مسجد حرام میں ادا کی گئی جس کے بد انہیں مکہ معظمہ کے العدل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں