English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

القمر

لاہور: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسافر اورمال بردار ٹرینوں کے کرایوںمیں10 سے 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ریلوے نے کرائے میں اضافے کے لیے سمری وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے ۔ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافہ کی تین تجاویز تیار کی تھیں، انتظامیہ کی جانب سے وزارت ریلوے کو کرایوں میں 10، 15 اور 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ریلوے کو روزانہ ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کے اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے، سسٹم پر روزانہ 4 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے