حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے نویں اور دسویں جماعت کے جاری امتحانات میں حیدرآباد کے27اسکولوں کے طلبہ‘وطالبات پبلک اسکول میں امتحانات دے رہے ہیں پرنسپل آئی اے پبلک اسکول حیدرآباد عمران احمد لاڑک کے زیر نگرانی نو چیٹنگ زون قائم کیا گیا جو کہ تاریخ میں پہلا قدم ہے کہ امتحانات میں سی سی ٹی وی کیمرہ سسٹم گرلز اور بوائز سیکشن میں کنٹرول رومز کے ساتھ قائم کئے گئے ہیں جس کی نگرانی خود پرنسپل اور ان کی ٹیم کے ممبران لال بخش سہتو‘ محمد سلیمان راجپر اور صہیب احمد سیال کررہے ہیں اس حوالے سے پرنسپل کا کہنا ہے کہ آئندہ سالوں میں وہ نہ صرف پبلک اسکول حیدرآباد بلکہ پورے سندھ میں یہ ہی نظام دیکھنے کے خواہشمند ہیں ہم نے شروعات کردی ہے جس کا اثر پورے سندھ پر ہوگا اورجلد کاپی کلچر جیسے موضی مرض سے نجات حاصل کرسکیں گے پرنسپل عمران احمد لاڑک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پبلک اسکول حیدرآباد سینٹر میں طلبہ وطالبات کے لئے ٹھنڈے کا انتظام‘ اسٹینڈ بائے جنریٹر اور میڈیکل فرسٹ ایڈ جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور اگر بورڈ انتظامیہ پورے شہر کے طلبہ وطالبات کا سینٹر پبلک اسکول بنانا چاہیے و ہم اس کی باآسانی سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔
