English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مردم شماری کے بغیر قومی و صوبائی انتخاب قابل قبول نہیں، حافظ نعیم

القمر

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ شہر قائد کی گنتی مردم شماری کی جائے ، مردم شماری کے بغیر قومی و صوبائی انتخاب قابل قبول نہیں۔

حقوق کراچی کاررواں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نےکہا کہ  حکمران مہاجر ، سندھی پختون میں تقسیم تو کرتے ہیں لیکن کراچی کو حق نہیں دیتے،  کراچی کو ساڑھے تین کروڑ گنا جائے تو وزیر اعلی کراچی سے ہوگا،  کسی صوبائی و وفاقی حکومت کو اس بات کی جرات نہیں ہوگی کہ کراچی کا حق سلب کرے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم شہر سے مینڈیٹ لے کر وڈیروں اور جاگیرداروں کے ہاتھوں فروخت کردیا،  کارواں اعلان کررہا یے کہ کراچی کے عوام اپنا پورا حق لیں گے،لاہور کی میٹرو کراچی کے پیسوں سے بنتی ہے لیکن ہم بڑا دل رکھتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو اس کا حق دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کے الیکٹرک مافیا کو کراچی کے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے، تمام حکومتی جماعتیں کراچی کے عوام کے خلاف فیصلے کرتے ہیں، کراچی کے عوام جان لیں کہ جنہوں نے بھر بھر کے ووٹ دیے انہوں نے کوٹہ سسٹم پر غیر معینہ مدت تک اضافہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں کہ ساڑھے پانچ سو ملین گیلن پانی میں سے 40 فیصد لیکیج ہے،  ہم کہتے ہیں کہ یہ لیکیج نہیں چوری اور بھتہ ہے جس کا حصہ وزیر اعلی ہاوس تک جاتا ہے، کراچی میں رہنے والے تمام زبان بولنے والے سب ہمارے بھائی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت تعصب اور لسانیت کی بنیاد پر ملازمتیں دے گی تو کراچی کے عوام اپنا حق خو چھین کر لیں گے، حکمران کراچی کے نوجوانوں کی تعداد کو دیکھ لیں، چودھریوں اور جرنیلوں نے کراچی خو آئیسولیشن بنانے کی سازش کی تھی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  چودھری اور جرنیل سن لیں کہ اب ایم کیو ایم کا دور ختم ہوگیا،  اب کراچی اپنا حق چھین کر لے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے