بدین(نمائندہ جسارت) چچائو کا گھر پر قبضہ اور بے دخل کرنے پر شہری ظفر سولنگی کا احتجاج اور بھوک ہڑتال،بدین شہر کے علاقہ غریب آباد کینٹ روڈ کے رہائشی غریب شہری ظفر سولنگی نے گھر پر گزشتہ کئی سال سے چچائو کے غیرقانونی قبضہ اور بچوں سمیت گھر سے بے دخل کرنے کرنے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور اپنے بیٹے محمد فاضل کے ہمراہ بھوک ہڑتال بھی کی۔ ظفر سولنگی نے بتایا کہ اس کے والد مرحوم جو کہ بینک میں ملازم تھے انہوں نے بینک سے قرضہ لے کر پلاٹ خرید کر گھر تعمیر کرایا اور میں چھوٹا ہی تھا کہ میری ماں نے دوسری شادی کر لی۔ظفر سولنگی نے بتایا کہ میری شادی کے بعد میرے چچائو نے مجھے گھر سے بے دخل کر کے گھر پر قبضہ کر لیا اور گزشتہ پندرہ سال سے اپنا گھر ہوتے ہوئے میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں میں نے جب بھی اپنے چچائو سے گھر خالی کرنے کا کہا تو پہلے جلد خالی کرنا کا کہتے رہے اور اپ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تم نے گھر خالی کرانے کی کوشش کی تو تم کو عبرت ناک سبق دیں گے اور کئی بار مجھ سمیت میری بیوی بچوں کو مارا پیٹا تشدد کیا پر چاچا ہونے کے ناطے میں نے برداشت کیا، میں غریب ہوں 6 بچے بھی ہیں میرا اپنا گزر بسر بہت مشکل ہے گھر کا مذید کرایہ نہیں دے پا رہا۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ، ڈی سی بدین اور ایس ایس پی بدین سے گھر پر غیرقانونی قبضہ کرنے اور نقصان پہنچنے کی دھمکیاں دینے والے چچائو کے خلاف کارروائی کرنے اور گھر سے قبضہ ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔
