کابل (اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ چینی خبر رساں ادارے نے صوبائی پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھر سے باہر ایک باغ کے قریب بچے دھماکا خیز مواد سے کھیل رہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔
